تقُوع کے چرواہوں میں سے عامُوس کا کلام جو اُس پر شاہ یہُوداہ عز یاہ اور شاہ اسرائیل یُربعام بن یُوآس کے ایّام میں اسرائیل کی بابت بُھونچال سے دو سال پہلے رویا میں نازل ہُوا۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دمشق کے تین بلکہ ار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے جلعاد کوکھلیہان میں داو نے کے آہنی اوزار سے روندہ ڈالا ہے۔
اور میں دمشق کا اڑبنگا توڑوں گا اور وادی آون کے باشندے اور بیت عدن کے فرما نروا کو کاٹ ڈالوں گا اور ارام کے لوگ اسیر ہو کر قبر کو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عُزہ کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ وہ سب لوگوں کو اسیر کر کے لے گئے تا کہ اُن کو اُدوم کے حوالہ کریں۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو اُدوم کے حوالہ کیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کیا۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اُدوم کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحمدلی کو ترک کر دیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب موقوف نہ ہوُا۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نبی عُمون کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُد کو بڑھانے کے لے جلعادکی بار دار عورتوں کے پیٹ چاک کیے۔